نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے رواں مالی برس کے پہلے مہینہ اپریل میں جی ایس ٹی ریونیو کلکشن کے ایک لاکھ کروڑ روپے کی سطح کو پار کرنے کو تاریخی حصولیابی قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ اس سے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کی تصدیق ہوتی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے جی ایس ٹی ریونیو کلکشن کے اعداد و شماری جاری کئے جانے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس کلکشن میں اضافہ سے اقتصادی دائرے بڑھانے
میں مدد ملے گی اور معیشت کو بلندیوں پر لے جایا جاسکے گا۔
انہوں نے تمام ٹیکس دہندگان ، جی ایس ٹی کونسل کے اراکین اور مرکز اور ریاستی ٹیکس افسرا ن کو اس کامیابی کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اقتصادی ماحول میں اصلاحات ہونے کے ساتھ ساتھ ای وے بل نافذ کئے جانے اور جی ایس ٹی پر عمل درآمد میں اضافہ ہونے سے اب جی ایس ٹی ریونیو کلکشن میں آئندہ بھی اضافہ جاری رہنے کی امید ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1750