the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جے پور/28فروری(ایجنسی) بنیادی انسانی حقوق کی پاسدارشریعت میں کسی حکومت کو کسی طرح کی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس استدلال کے ساتھ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سکریٹری اورمولانا فضل الرحیم مجددی نے آج کہا کہ طلاق سے متعلق بل نہ مسلم خواتین کے حق میں ہے اور اسلامی عائلی زندگی کو یہ کوئی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تین طلاق کے خلاف ساڑھے چار لاکھ مسلم خواتین کی زبردست ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مجددی نے میڈیا کو بالواسطہ نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اسلام نے خواتین کو برابری کے تمام حقوق عطا کئے ہیں اورعہد وسطیٰ میں بھی اسلام میں کوئی غلام عورت آزاد ہوجاتی تھی تو اسے اس بات کا اختیار



حاصل ہوتا تھا کہ وہ چاہے تو اپنا نکاح کو برقرار رکھے یا ختم کردے۔


متعلقہ بل کو خامیوں سے پُر قرار دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اس بل کے قانون بن جانے کے بعد کسی کی بھی شکایت کرنے پر پولیس شوہر کو گرفتار کرسکتی ہے اورجیل میں ڈال سکتی ہے۔مولانا مجددی نے مسلم خواتین کی ہمدردی کو حکومت کا ڈھکوسلاقراردیتے ہوئے سوال کیا کہ کہا خانگی اختلاف میں کوئی عورت چاہے گی کہ اس کا شوہر جیل چلاجائے ؟۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے تین طلاق کومجرمانہ فعل قرار دے کر ویسے بھی یہ ظاہر کردیا ہے کہ اس کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.