بیرسٹراسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے شمال مغربی دہلی کے جہانگیرپوری علاقہ میں انہدامی کاروائی کو نشانہ بنا کر کی جانے والی انہدامی کاروائی قرارد یا اور نشاندہی کی کہ بولڈوزرس کے ذریعہ مسجد کے سامنے کی دکانیں گرائی گیئں اور مندر کے سامنے کوئی کاروائی نہیں کی گئی-بیرسٹراویسی نے کہا کہ قانونی طور پر ایک نیا بلڈوزر جلوس نکالا گیا-
مسلمانوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے- غریب کی آہ سے بچنا چاہیے- آپ نے مسجد کے سامنے کی دکانیں مہندام کیں، مندر کے سامنے کی دکانیں کیوں نہیں کیں؟ یہ ہدف بنا کر کیا گیا انہدام ہے- میں اس کی مذمت کرتا ہوں- بیرسٹراویسی نے انہدامی کاروائی روکنے کے سپریم کورٹ کے حکم کی ستائش کی-انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عہدہ دار نہیں رکے- یہ لوگ عوام کو بنگلہ دیشی اور روہنگیا کہے رہے ہیں-یہ ہندوستانی ہے-