the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 
ذرائع:

آندھراپردیش:آندھرا پردیش حکومت نے 1,11,321 نئے راشن کارڈ کو منظوری دی ہے۔چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعہ سےنئے کارڈوں کی تقسیم کا آغاز کیا۔ نئے راشن کارڈ کے ساتھ حکومت نے 1.17 لاکھ لوگوں کو نئی پنشن بھی دی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے 6314 لوگوں کو ہیلتھ کارڈ اور 34 ہزار لوگوں کو گھروں کے پٹہ جات بھی دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ وائی ایس آر سی پی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد کئی فلاحی اسکیمیں روبہ عمل لارہی ہے۔ اس سے سینکڑوں افراداستفادہ کررہے ہیں۔ تاہم حکومت ان لوگوں کے لئے سال میں دو بار خصوصی پروگرام منعقد کرتی ہے جو کسی تکنیکی یا دیگر وجوہات کی وجہ سے فلاحی فوائد حاصل نہیں کر سکے۔ جن لوگوں کو فلاحی اسکیمیں جنوری - جون کے درمیان فراہم نہیں



کی گئیں انہیں ایک اور موقع دیا جاتا ہے اور انہیں جون - جولائی کے دوران اسکیمیں فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ فلاحی اسکیمیں جولائی سے دسمبر کے درمیان استفادہ نہیں کر سکے انہیں ایک اور موقع دیا جاتا ہے اور دسمبر-جنوری میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔
اس پروگرام کے تحت چیف منسٹرجگن موہن ریڈی نے جمعہ کو 68,990 استفادہ کنندگاں میں 97.76 کروڑ روپئے کی امدادتقسیم کی ہے۔ ایک بٹن کے کلک پر رقم براہ راست استفادہ کنندگاں کے کھاتوں میں جمع کر دی جاتی ہے۔ ان سبھی کو مختلف وجوہات کی بنا پر جولائی اور دسمبر کے درمیان روبہ عمل لائی گئیں فلاحی اسکیمیں نہیں مل پائی تھی۔ تاہم، اب وہ فلاحی اسکیموں سے مستفید ہوئے ہیں کیونکہ انہیں ایک بار پھر گاؤں اور وارڈ سیکریٹریٹ میں درخواست دینے کا موقع دیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.