the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

کڑپہ:آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہاکہ کڑپہ کاریمس اسپتال لوگوں کو بہتر علاج فراہم کرنے اورریاست میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے میں اہم رول اداکررہاہے۔انہوں نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریمس اسپتال میڈیکل ہب بنتاجارہاہے۔اسی طرح رائلسیما کیلئے یہ ایک اعزازہے۔   
جگن موہن ریڈی نےہفتہ کو کڑپہ ریمس میڈیکل کالج کے احاطے میں جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ تعمیر کردہ وائی ایس آر سوپر اسپیشلٹی اسپتال، ڈاکٹروائی ​​ایس آر انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، ڈاکٹر وائی ایس آر کینسر کیئر سنٹر اور ریمس کے قریب ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کیمپس میں نو تعمیر شدہ ایل وی پرسادآئی اسپتال کی عمارتوں کا علاحدہ علاحدہ افتتاح انجام دیا۔
اس موقع



پر چیف منسٹر کے ہمراہ ضلع انچارج وزیر اڈیمولاپو سریش، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ایس بی امجد باشاہ، ریاستی وزیر صحت وی رجنی، کڑپہ کے رکن اسمبلی وائی ایس اویناش ریڈی، ریاست کے چیف سکریٹری ایم ٹی کرشنا بابو، اے پی ایم ایس آئی ڈی سی کے ایم ڈی مرلی دھر، ضلع کلکٹر وی وجئے راماراجو، کڑپہ سٹی کے میئر کے سریش بابو، ایم ایل سی رام چندر ریڈی، کملاپورم کے ایم ایل اے پی رویندر ناتھ ریڈی، جے سی گنیش کمار، کڑپہ سٹی کمشنر جی ایس ایس پروین چند موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جگن ہوہن ریڈی نے کہا کہ ریمس اسپتال نہ صرف ضلع کے لوگوں کو بلکہ رائلسیما کی سطح پر بھی بہترین  طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہزاروں لوگوں کو وسیع اور خوشگوار ماحول میں بہتر طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.