the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
اسلام آباد ، 12 مارچ (یو این آئی) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے اور موقع پر موجود تمام شدت پسند ہلاک کر دیے گئے سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا اور بڑی تعداد میں یر غمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔ 
ذرائع نے بتایا کہ بازیاب کروائے گئے بچوں اور خواتین کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا، اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا



ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دوران کلیئر نیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں تاہم پہلے سے شدت پسندوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔ 
سکیورٹی ذرائع کے مطابق موقع پر موجود تمام مشدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تا ہم مزید تفصیلات کچھ دیر میں آنے کا امکان ہے۔ 
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے خود کش بمباروں کو یر غمالی مسافروں کے پاس بٹھا یا ہوا تھا اور خود کش بمبار شدت پسند خود کش جیکٹس پہنے ہوئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.