نئی دہلی/26ڈسمبر(ایجنسی) جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں قید اور موت کی سزا پانے والے ہندستانی بحریہ سے ریٹائرڈ کمانڈر کلبھوشن جادھو کی ماں محترمہ اونتیکا جادھو اور بیوی محترمہ چیتنا جادھو نے آج یہاں وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">جادھو کنبہ کی دونوں خواتین آٹھ صفدر جنگ لین میں واقع محترمہ سوراج کی رہائش گاہ پر تقریباََ دوگھنٹے رہیں۔
اس دوران خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر اور وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار بھی وہاں موجود تھے۔