اعتماد:
جڑچرلہ رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشماریڈی چوتھی مرتبہ جڑچرلہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے میں کافی مصروف نظر آرہے ہیں۔ اس مرتبہ بھی بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ٹکٹ ملنے کے کافی امکانات ہیں۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ وقت عوام کے درمیان دیتے ہوئے عوام میں کافی
مقبولیت حاصل کی ہے۔ جڑچرلہ حلقہ اسمبلی میں کروڑوں روپے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کوانجام دیا گیا ہے۔
وہ جڑچرلہ حلقہ اسمبلی کے ہر مذہب کے لوگوں کے ساتھ مل جھل کر رہتے ہیں، اور غریب عوام کی ہر طرح کی امداد کرتے ہیں ۔انہوں تلنگانہ ریاست قیام میں کافی رول ادا کیا ہے۔اور وزیر اعلی کے چندرشیکھرراؤ کے بہت خریبی مانے جاتے ہیں۔