روم/14اگست(ایجنسی) فرانس اور اٹلی کے درمیان واقع مرکزی شاہراہ پر ایک پل اطالوی شہر
Genoa
جینو آ میں شدید طوفان باد وباراں کے دوران میں اچانک گر گیا ہے جس کے نتیجے میں تیس افرا د ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔
اٹلی کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق فرانس اور اٹلی کے درمیان موٹروے پر واقع مورانڈی پُل قریباً
تین سو فٹ ( 90 میٹر) اونچا تھا اور 260 فٹ ( 80 میٹر) طویل تھا۔ منگل کے روز پل ٹوٹنے کے بعد کاروں اور ٹرکوں سمیت بیس گاڑیاں نیچے گہرائی میں عمارتوں پر جا گریں۔
ایک امدادی کارکن کا کہنا ہے کہ پل سے گرنے والی گاڑیاں پچک کر رہ گئی ہیں اور بعض مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ان سے دو افراد کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا ہے اور انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔
اٹلی کی وزارت داخلہ نے اس حادثے میں گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔