نئی دہلی،22دسمبر:- نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے اہم بانی آنجہانی پی اے سنگما اور شرد پوار کے ساتھ بغاوت کرنے کے 18سال کاطویل عرصہ گزرنے کے بعدمسٹر طارق انور نے اس بات کو تسلیم کیا کہ کانگریس کی سابق صدر محترمہ سونیا گاندھی کو ’غیر ملکی نژاد‘ کہنے کا موضوع اٹھانا اور ہندوستان کے وزیراعظم بننے کے ان کے حق کی مخالفت کرنا ایک غلطی تھی ،جس کے بعد خود ہندوستان کے لوگوں نے اپنی سیاسی سمجھ
مسترد کردیا۔
یواین آئی کو دئے اپنے ایک انٹرویو میں مسٹر طارق انور نے کہا،’’وہ ایک غلط فیصلہ تھا۔
‘‘
دراصل لوک سبھا کے 2009 کے انتخابات کے بعد آنجہانی پی اے سنگمااپنی نومنتخبہ رکن پارلیمنٹ بیٹی اگاتھا سنگما کے ساتھ محترمہ سونیا گاندھی سے ملے اور ان سے دس سال پہلے 1999میں جو ہوا اس کے لئے معافی مانگی ۔