the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی 23 ڈسمبر (یو این آئی)'قومی یوم کسان' کے موقع پر، کسانوں کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاجی مظاہرےکرنے پرمجبور ہونا پڑرہا ہے، اسے بدقسمتی قرار دیتے ہوۓ، مہاراشٹرا کے قدآور مراٹھا قائد اور سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار نے کہا کہ یہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معیشت کے بنیادی ستون کسانوں کا احترام کریں ۔
آج 23 ڈسمبرکوکسانوں کو 'یوم کسان' کی مبارکباد دیتے ہوئے شرد پوار نے اپنے ایک ٹویٹ میں دہلی میں کسانوں کے احتجاج کا ذکرکیا اورکہاکہ "حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ کسانوں کا مناسب احترام کریں ، جو معیشت کا ایک اہم جزو ہیں۔ لیکن آج ،



بدقسمتی سے ، ملک کے کسانوں کو اپنے حقوق اور مطالبات کے لئے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔ یوم کسانوں کے موقع پر میری نیک خواہش یہی ہیں کہ، ملک کے کسانوں کو انصاف ملے "۔
آج کسانوں کا قومی دن پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ تاہم بدقسمتی سے دارالحکومت دہلی کی سرحد پر، مرکزی حکومت کے منظور کردہ تینوں زراعی قوانین کے خلاف گذشتہ 26 دنوں سے کسانوں کا ایک بڑا احتجاج جاری ہے۔ جس سے حکومت کے پسینہ چھوٹ رہے ہیں۔ اس صورت حال پر سخت ناراضگی و برہمی کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی حکومت ابھی تک کسانوں کے احتجاج کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کو انصاف ملنا چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.