the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع: 

حیدرآباد: جناب اکبرالدین وایسی قائد مجلس مقننہ پارٹی وبانی صدر نشین سالار ملتؒایجوکیشنل ٹرسٹ نے بتایا ہے کہ 20سال قبل انہوں نے سالار ملت ؒ سے موسوم ٹرسٹ قائم کیاتھا جس کا مقصد جہالت کا خاتمہ اور تاریک زندگیوں میں علم کے ذریعہ اجائے لانا ہے، علم کے ذریعہ ہی پستی، پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے۔ 20سال میں بڑے کٹھن مراحل سے گزرنا پڑا۔ نئے نئے چیالنجس کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود آج اس ٹرسٹ سے 15ہزار سے زائد بچوں کو مفت تعلیم دی جاری ہی ہے۔ ان میں یتیم، مہلک بیماریوں کے شکار والدین کے بچے بھی شامل ہیں۔ چندرائن گٹہ کے علاوہ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ اور چار مینار میں بھی ٹرسٹ کے تحت عمارتوں کی تعمیر عمل لائی گئی۔ قائدمجلس جمعرات کو اویسی اسکول آف ایکسیلنس نشیمن نگر میں ووکیشنل کورسس مکمل کرنے والی لڑکیوں اور خواتین میں سرٹیفکیٹس،سلائی مشین اور بیوٹیشن کی کٹس کی تقسیم کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران اویسی اسکول آف ایکسیلنس کی تمام شاخوں میں ٹیلرنگ کا کورس مکمل کرنے والی لڑکیوں اور خواتین میں 17لاکھ روپئے کی لاگت کی سلائی مشینیں ان کی جانب سے تقسیم کی گئی ہیں۔ سالانہ 40لاکھ روپئے کی سلائی مشینیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ بیوٹیشن کا کورس مکمل کرنے والی لڑکیوں میں ایک کٹ بھی دیا جارہا ہے۔ جناب اکبر الدین اویسی نے بتایا کہ جس وقت لوگوں میں تعلیم کا شعور بالکل نہیں تھا۔ اسکول میں داخلہ لینے کے لئے بھی لوگ نہیں آتے تھے۔ آج عالم یہ ہے کہ نشیمن نگر کے اسکول میں 1500سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ داخلوں کے وقت عوام کا ہجوم امڈ پڑتاہے۔ خواتین اصرار کرتی ہیں کہ ان کے بچوں کو اسکول میں داخلہ چاہئے۔ عوام میں علم سے متعلق یہ شعور بیدار کرنے کے لئے انہیں اور ڈاکٹر عبد اللطیف عرف مم بھائی اسکول کی سنگ بنیاد تقریب سے لے کر آج تک ان کے ساتھ ہیں۔ جناب اکبرالدین اویسی نے بتایا کہ نشیمن نگر اور اس کے اطراف کے علاقے پہلے چندرائن گٹہ حلقہ کا حصہ تھے۔ اب یہ یاقوت



پورہ کا حصہ ہیں۔ اس کے باوجود علم کی روشنی پھیلانے کا کام وہاں کیاجارہا ہے۔ یاقوت پورہ میں عنقریب ایک نئے کے جی تا پی جی مرکز کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ کروڑہا روپئے کی لاگت سے تالاب میر جملہ علاقہ میں انہوں نے عمارت تعمیر کروائی ہے۔ اولڈ ڈائزلنگ اسکول کو خریداگیا اور وہاں سالار ملت ؒکے جی تا پی جی ایجوکیشنل کیمپس کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سالم چوک میں ہیلت سنٹر سے روزانہ سینکڑوں افراد استفادہ کررہے ہیں۔ نشیمن نگر کے اسکولس کی عمارت میں تنگ دامنی کے باعث ہیلت سنٹر کی بالائی منازل میں ووکیشنل کورسس کی تربیت دی گئی۔ جناب اکبرالدین اویسی نے بتایا کہ اس وقت اویسی اسکول آف ایکسیلنس کی شاخوں میں ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ، مہندی ڈیزائننگ،کمپیوٹر، اسپوکن انگلش، کارچوب اور دیگر کورسس کی تربیت دی جارہی ہے۔ عنقریب کوکنگ وبیکنگ کلاسس کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مغل پورٹ میں فخر ملت ؒسے موسوم جو عمارت ہے وہاں ٹیٹ، ایمسیٹ، انٹر میڈیٹ اور دسویں جماعت کے علاوہ انجینئر نگ، مینجمنٹ کے طلبہ کو مفت ٹیوشن فراہم کیا جارہا ہے۔ تقریبا 5ہزار طلبہ کو مغل پورہ کے علاوہ بنڈلہ گوڑہ، ریاست نگر اور حافظ بابا نگر کی عمارتوں میں مفت کوچنگ اور ٹیوشن فراہم کیاجارہا ہے۔ جبکہ بازار میں ایک مضمون پڑھانے کے ماہانہ 2تا3ہزارروپئے چارج کئے جارہے ہیں۔ اتنے بڑے پیمانے پر عمارتوں کی تعمیر، تعلیمی سرگرمیوں کی فراہمی جن پر ماہانہ لاکھوں سالانہ کروڑوں روپئے خرچ ہورہے ہیں اس کے باوجود مخالفین ہم سے سوال کرتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا؟قائد مجلس نے بتایا کہ انہیں مخالفین کی تنقیدوں اور الزامات کی پرواہ نہیں ہے۔وہ ایک مقصد کے تحت یہ کام انجام دے رہے ہیں۔ ہزاروں لوگ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ یہی ان کی کامیابی ہے۔ اس موقع پر جناب صمد بن عبدات سابق کارپوریٹر،ڈاکٹر امتہ الیافع ڈائرکٹر اویسی اسکول آف ایکسیلنس نے بھی خطاب کیا۔ شہ نشین پر جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد،ڈاکٹر ادیتیہ ڈائرکٹرس کے علاوہ دیگرموجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.