نئی دہلی، 27 ستمبر:- ہندوستان اور امریکہ نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے پاکستان کو بالواسطہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناهگاهوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور دونوں ملک دہشت گردی کے صفایا کے لئے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ان کے امریکی ہم منصب جیمس میٹس نے آج یہاں سکیورٹی اور
اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے دو طرفہ مذاکرات کے بعد میڈیا کے سامنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی کو بڑا چیلنج اور خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو دنیا میں کہیں بھی برداشت نہیں کر یں گے۔
محترمہ سیتا رمن نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ دونوں لیڈروں نے سرحد پار سے دہشت گردی پر تفصیل سے بحث کی ہے۔