دھرم شالا،15اپریل(یواین آئی)تبتی روحانی گرو دلائی لاما نے آج کہا کہ کورونا وائرس کے اس بحران کی گھڑی میں صرف دعا کرنا کافی نہیں ہے اور جہاں تک ممکن ہو ہر شخص کو سماج اور ملک کے تئیں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا۔
یہاں جاری بیان میں دلائی لاما نے کہا،’’بودھ ہونے کے ناطے میں استحکام میں یقین رکھتا ہوں۔میں نے اپنی زندگی میں کئی لڑائیاں اور خطرے ختم ہوتے دیکھے ہیں اور آخر میں کورونا وائرس کا بحران بھی ختم ہوگا۔پہلے بھی کئی بار عالمی برادری کی تعمیر
نو کی گئی ہے،اس بار بھی کرین گے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ سبھی محفوظ اور پرسکون رہیں گے۔اس غیر یقینی کی صورتحال میں یہ اہم ہے کہ ہم مختلف لوگوں کی تخلیقی کوششوں میں امید اور یقین بنائے رکھیں۔کورونا وائرس کی وبا نے دکھایا ہے کہ جو ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے اسے دوسروں کے ساتھ ہونے میں وقت نہیں لگتا۔لیکن اسی کے ساتھ یہ ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ نرم اور مخلص برتاؤ اور تخلیقی کام میں کئی لوگوں کی مدد کا امکان ہے،چاہے وہ اسپتال میں مدد کرنا ہو یا سماجی دوری بنائے رکھنے میں ہو۔‘‘