the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جموں ، 2 دسمبر (یو این آئی) نیشنل کا نفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے لئے جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرے ہاتھوں میں ہوتا تو میں نے جموں و کشمیر میں کب کے الیکشن کرائے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں الیکشن منعقد نہ ہونے کے لئے میں الیکشن کمیشن اور بی جے پی دونوں کو قصور وار ٹھہر آتا ہوں۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز راجوری کے نو شہرہ علاقے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے



کہا: "اگر میرے ہاتھوں میں ہوتا تو میں نے جموں و کشمیر میں راجستھان، تلنگانہ ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے ساتھ ہی الیکشن کرائے ہوتے۔
ان کا کہنا تھا : حقیقت ہے کہ جموں و کشمیر کے الیکشن میں بی جے پی کے لئے یہاں 50 کیا 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے'۔ الیکشن کمیشن کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبد اللہ نے کہا: 'جہاں تک الیکشن کمیشن کا سوال ہے تو ان پر بھی سوالیہ نشان لگتا ہے ہم بار بار الیکشن کے بارے میں پوچھتے ہیں تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ الیکشن کے لئے وازارت داخلہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ یونین ٹریٹری کے حالات کے متعلق مشورہ کرنا ہے'۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.