the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کے رہنما کنور دانش علی نے حکومت سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ اس قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے جیلوں میں بند طلباء کو جلد از جلد رہا کیا جانا چاہئے مسٹر علی نے پیر کو لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران حکومت سے سی اے اے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس کے خلاف احتجاج کے دوران یو اے پی اے نافذ کرتے ہوئےانہیں جیلوں میں بند طلباء اور مظاہرین کی جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے کسانوں کے خلاف تین سیاہ زرعی قوانین کو واپس لے



لیا ہے اور حکومت نے پورے ملک میں پرامن احتجاج کرنے والے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لینے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لائے گئے سی اے اے کے قانون کے خلاف پورے ملک میں پرامن احتجاج کیا گیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے لے کر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی تک اور بالخصوص شاہین باغ میں ان بزرگ خواتین نے پرامن تحریک چلائی۔ ان لوگوں کو دوبارہ احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس قانون کو بھی واپس لے اور لوگوں بالخصوص طلباء کو جو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ہیں انہیں جلد از جلد رہا کرے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.