نئی دہلی، 21ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کے کل سے شروع ہورہے امریکہ کے چار روزہ دورہ میں افغانستان اور دہشت گردی کا معاملہ فوکس میں رہے گا اور 24ستمبر کو واشنگٹن میں ہندستان امریکہ آسٹریلیا اور جاپان کی چوطرفہ فریم ورک سربراہی میٹنگ میں بھی یہ معاملہ چھایہ رہے گا خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے وزیراعظم کے دورہ کی معلومات دینے کے لئے آج یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان اور دہشت
گردی کا معاملہ دو طرفہ میٹنگوں اور کواڈ سمٹ میں یقینا نمایاں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے بعد علاقی کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ ہم سخت گیری، دہشت گردی، سرحد پار دہشت گردی کو کنٹرول کرنے اور عالمی دہشت گردی نیٹورک کو تباہ کرنے کی ضرورت پر بات چیت کریں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں بھی امور کو نمایاں طورپر اٹھائے جانے کی امید ہے۔