نئی دہلی،8 فروری (یواین آئی)لوک سبھام یں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کرناٹک کے کچھ تعلیمی اداروں میں حجاب کے سلسلے میں ہوئے تنازعہ کا موضوع منگل کو ایوان میں اٹھایا گیا اور کہا کہ حکومت کو اس بارے میں پارلیمنٹ میں بیان دینا
چاہئے۔
وقفہ سوال کے بعد ضروری کاغذات میز پر رکھنے کے بعد مسٹر چودھری نے حجاب کا معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا،’’ہم ایوان کے اندر ’سب کا ساتھ،سب کا وکاس،سب کا وشواس‘ کی بات کرتے ہیں لیکن ملک میں کچھ مقامات پر مذہب کی بنیاد پر گھنونی کارروائی ہورہی ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔