the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد یکم اپریل (ایجنسی)پی ایس ایل وی سی 45مشن کے ذریعہ سٹلائٹس کو پہلی مرتبہ تین مختلف مداروں میں چھوڑا گیا اس کی الٹی گنتی کا آغاز اتوار کو صبح 6بجکر 27منٹ پر ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹہ میں ہواتھا۔اس کو آج صبح 9بجکر 27منٹ پر دوسرے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑاگیا۔

ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی کی جانب سے 29سٹلائٹس بشمول Primary pay load EMISATکوچھوڑا گیا۔ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ سے ان کو چھوڑا گیا۔ اس کے فوری بعد اس راکٹ نے پہلے ڈی آر ڈی او کے الکٹرانک انٹلی جنس سٹلائٹ ایمی سیٹ کو 763 کیلو میٹر پر مدار میں چھوڑنے کا کام کیا ۔ 



Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ڈی آر ڈی او کے اس پے لوڈ کو چھوڑنے کے بعد آخری مرحلہ کا آغاز ہوگیا جس میں 28 بیرونی سٹلائٹس کو چھوڑا گیا ۔ بعد ازاں پی ایس۔ 4 خلائی تجربات کے پلیٹ فارم کے لئے ایک اور مدار میں راکٹ کو چھوڑاگیا۔ پی ایس ایل وی سی 45 مکمل نئی راکٹ ہے۔ 24 جنوری کے پیشرو مشن کے برخلاف جس میں راکٹ کو سرگرم ہونے کے لئے بیاٹریز کا استعمال کیا جاتا تھا" اس مرتبہ سولار پیانلس کا استعمال کیاگیا ہے۔ اس راکٹ کو 6 ماہ تک موثر رکھنے کے لئے سولار انرجی استعمال کی جارہی ہے۔


اس مرتبہ کیرل کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹکنالوجی کی چھوٹی راکٹ بھی لے جائی گئی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ایشیاء کی پہلی اسپیس یونیورسٹی ہے۔ اس سے سٹلائٹ کا وزن 5 تا 10 کیلو ہے۔ اسرو اپریل کے اواخر میں چندریان 2 مشن چھوڑے گا۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.