: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد27نومبر(یواین آئی)ہندوستان نے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے خلا کے میدان میں نئے سنگ میل کو عبور کیا ہے کیونکہ اس کے تیسری نسل کے عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ3کو امریکہ کے دیگر 13نانو سٹلائیٹس کے ساتھ پی ایس ایل وی سی 47لانچ پیڈ کے ذریعہ اے پی کے سری ہری کوٹہ کے سیشن دھون خلائی مرکز سے 9بجکر28منٹ پر چھوڑا گیا جس کے لئے لئے26گھنٹے کی الٹی گنتی منگل کی صبح 7بجکر 28منٹ پر شروع ہوئی تھی۔ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے یہ بات بتائی۔ اسرو نے کہا کہ یہ سری ہری کوٹہ سے چھوڑا گیا 74 وان لانچ وہیکل مشن اور کارٹو سیٹ سلسلہ کا یہ نواں سٹلائیٹ ہے اسرو نے کہا کہ یہ سٹلائیٹ کافی عصری اور جدید ٹکنالوجی کا حامل ہے۔سٹلائیٹ کارٹوسیٹ 3 کے ذریعہ زمین کی تصویریں اور نقشہ سازی کا کام کیاجاسکتا ہے۔ اس کو امریکہ کے دیگر 13تجارتی نانو سٹلائیٹس کے ساتھ چھوڑاگیا۔ کارٹوسیٹ 3تیسری نسل کا عصری سٹلائیٹ ہے جس میں کافی زیادہ عصری تصویریں لینے کی صلاحیت موجود ہے۔پی ایس ایل وی سی 47 کے ذریعہ امریکہ کے
13کمرشیل سٹلائیٹس کو بھی چھوڑا گیا ہے۔یہ کام نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ سے ہوئے تجارتی معاہدہ کے حصہ کے طورپر کیاگیا ہے۔لانچ اتھارئیزیشن بورڈ اور مشن کی تیاری کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے قبل ازیں اس مشن کو منظوری دی تھی جس کے ساتھ ہی الٹی گنتی گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔ اس سٹلائیٹ کو چھوڑے جانے کے 17منٹ کے بعد زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ کارٹو سیٹ 3خلائی گاڑی سے علحدہ ہوگیا اور مدار میں چلاگیا۔اس کے بعد امریکہ کے 13سٹلائیٹس علحدہ ہوگئے۔یہ عمل تقریبا 8منٹ میں انجام دیا گیا ہے ۔کارٹو سیٹ 3بڑے پیمانہ پر شہری منصوبہ بندی،دیہی وسائل، انفراسٹرکچر کی ترقی،ساحلی اراضی کے استعمال جیسے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پوراکرپائے گا۔اسرو نے کہا کہ کارٹوسیٹ 3کو چھوڑنے کے بعد وہ دیگر دو مشنس ریساٹ 2بی آر 1اور ریساٹ 2بی آر 2 کے لئے تیار ہے جس کے لئے پی ایس ایل وی کے ورژنس کا استعمال کیاجائے گا۔یہ ورژنس فوجی مقاصد کے لئے استمعال کئے جائیں گے تاکہ آسمان سے نظر رکھتے ہوئے ملک کی سرحدات کی سلامتی میں اضافہ کیاجائے۔