the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سری ہری کوٹہ : ہندوستانی خلائی ایجنسی (اسرو)نے 31سٹلائیٹس بشمول کارٹوسیٹ 2سلسلہ کی سٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ آندھراپردیش کے ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیا ہے۔یہ اسرو کی سال کی پہلی کامیابی ہے کیونکہ نئے سال کے موقع پر پہلی مرتبہ اسرو کی جانب سے سٹلائیٹس کو چھوڑاگیا ہے۔

چارمرحلہ والے پی ایس ایل وی سی 40کو کامیابی کے ساتھ آج صبح 9بجکر 29منٹ پر چھوڑا گیا ۔ اس کی کامیابی کے ساتھ ہی خلائی ایجنسی نے راحت کی سانس لی ہے کیوں کہ اس سے قبل پی ایس ایل وی سی 39مشن گزشتہ سال اگست میں ناکام ہوگیا تھا ۔اس کے کام نہ کرنے کے سبب آئی آراین ایس ایس ۔ون ایچ کوم خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا تھا ۔کارٹوسیٹ 2کا وزن 710کلو گرام ہے ۔زمین کے



مشاہداتی سیٹیلائٹ کو اس کے چھوڑنے کے 1040سکنڈس کے بعد ہی مدار میں نصب کر دیاگیا۔

بعد ازاں چھوٹے نانو سٹلائیٹس کو مدار میں نصب کیا گیا اور اس کے بعد مائیکرو سٹلائیٹس مدار میں نصب کیے گئے۔ان سٹلائیٹ میں 6 بیرونی ممالک بشمول کینڈا،فن لینڈ،فرانس ، جنوبی کوریا ،برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرو کے مزید دو سٹلائیٹس شامل ہیں۔کارٹو سیٹ دو سلسلہ ، ریموٹ سنسنگ سٹلائیٹ ہے۔یہ زمین کے مشاہدہ والا سیٹلائٹ ہے۔ یہ معیاری تصاویر کی فراہمی کی بھی صلاحیت رکھتاہے۔

کارٹوسیٹ 2کو کامیابی سے چھوڑنا ہندوستان کے اسرو کے خلائی پروگرام کا ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ اسرو کا 100واں سٹلائیٹ ہے جس کو چھوڑا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.