the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
چنئی ،6فروری(ایجنسی)ہندوستان کے 40ویں مواصلاتی سیٹیلائٹ جی سیٹ -31 کو بدھ کی صبح فرینچ گویانا کے کورو خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیاگیا۔
موصول رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح دو بج کر 31منٹ پر ایرین -5راکٹ نے خلا کے لئے پرواز بھری اور لانچ کے تقریباً 42منٹ بعد جی سیٹ -31 کو کامیابی کے ساتھ اس کی جیوسٹنٹری مدارمیں نصب کردیا۔ جی سیٹ ہندوستان کی جدید ترین مواصلاتی سیٹیلائٹ ہے جسے ہندوستان کی خلائی تحقیقی



تنظیم (اسرو)نے بنایا ہے۔ جی سیٹ کا وزن 2535کلوگرام ہے اور یہ کم از کم 15برسوں تک کےیو -بینڈ میں مواصلاتی خدمات فراہم کرےگی۔


جی سیٹ -31ہندوستانی خلائی پروگرام کااہم منصوبہ ہے جو برصغیر میں ڈیجیٹل کھائی کو پاٹنے میں مدد کرےگا۔ اسرو کے مطابق جی سیٹ -31بحیرہ عرب ،خلیج بنگال اور بحیرہ ہند کے بڑے سمندری علاقے کے اوپر مواصلاتی خدمات کو مضبوط کرے گی۔ جی سیٹ-31 جیوسٹنٹری مدار میں کے یوبینڈ ٹرانس پونڈر کی صلاحیت کو بھی مضبوط کرےگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.