the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
مقبوضہ بیت المقدس/2جنوری(ایجنسی) دوہفتے قبل انٹرنیٹ پر16 سالہ احد تمیمی اور ان کی بہن کے حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ قابض اسرائیلی فوجیوں کو فلسطین سے نکل جانے کا کہہ رہی تھی، اس دوران مزاحمت کرتے ہوئے احد تمیمی نے قابض فوجیوں کو تھپڑ رسید کیا، وڈیو وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے احد تمیمی اور ان کی بہن کو گھر سے گرفتار کیا جبکہ والدہ ناریمان کو بھی اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ احد سے ملنے پولیس اسٹیشن گئیں۔ 12 روز تک



اسرائیلی حراست میں رہنے کے بعد آج فوجی عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ احد تمیمی کواس وقت گھر سے گرفتار کیا گیا جب امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج شروع کیا، احتجاج کے دوران احد تمیمی نے اسرائیلی فوجیوں کو اپنے ملک سے نکل جانے کا کہا اور تھپڑ رسید کردیاجبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی فلسطینی لڑکوں کو قریب ہی آتی جاتی گاڑیوں پر پتھر پھینکنے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے اس دوران احد تمیمی نے حملہ کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.