: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
یروشلم، 31 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف اپنی جنگ کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
مسٹر نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم جنگ کے درمیان میں ہیں۔ ہم نے واضح طور پر حماس کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا
ہدف مقرر کیا ہے۔ ہم اسے منظم طریقے سے کر رہے ہیں۔ پہلا بلا کنگ مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔ دوسرا مرحلہ ، انہیں فضا سے مار نا جاری ہے۔ " تیسرے مرحلے کے طور پر ، آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی میں اپنی زمینی دراندازی کو
وسعت دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے ، سرحد کی خلاف ورزی کی اور اسرائیلی شہریوں کو قتل اور اغوا کیا۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کردی، جس میں 20 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں، جس سے وہاں پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی بند ہو گئی۔ بعد ازاں انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ اسرائیل فلسطین تنازع میں ہزاروں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔