غزہ، 4 جنوری (یو این آئی/ اسپوتنک) اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ میں شدت آنے کے بعد سے غزہ پٹی پر 45 ہزار سے زائد راکٹ اور بم گرائے ہیں جن کا وزن 65 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔
غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ”اسرائیل کے قبضے والے طیاروں نے نسل کشی
کی جنگ کے دوران غزہ پٹی پر 45 ہزار سے زیادہ راکٹ اور بڑے بم گرائے، جن میں سے کچھ میں دوہزار دفتر نے کہا کہ غزہ پٹی پر گرائے گئے دھما کہ خیز مواد کا وزن 65 ہزار ٹن سے زیادہ تھا۔ 7 اکتوبر کو فلسطینی تحریک حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے اور اس کے جنگجوؤں نے سرحد پار کر کے فوجی اہداف پر حملہ کیا۔