پیرس/30ڈسمبر(ایجنسی) اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ثقافتی اور تعلیمی ادارے (یونیسکو) کو باضابطہ طور پر یہ مطلع کر دیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2018 سے اس ادارے کا رکن نہیں رہے گا۔
اسرائیل نے پہلے ہی یہ اعلان کر
دیا تھا کہ وہ یہودی ملک کی تنقید کرنے والی قراردادوں پر امریکہ کی جانب سے یونیسکو کی رکنیت چھوڑنے کی تقلید کرے گا۔
یونیسکو کے سربراہ آندرے اجولےنے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جمعہ کو باضابطہ طور پر بتایا گیا کہ اسرائیلی 31 دسمبر 2018 کو یونیسکو کی رکنیت چھوڑ دے گا۔