احمد آباد : عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس میں خفیہ محکمہ کے حکام کی درخواست پر سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت 23 جنوری کو اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ اس معاملہ میں مجسٹریٹ کی جانب سے حکام کو سمن جاری کیا گیا تھا ، جسے سی بی آئی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ۔ فرضی انکاونٹر کے الزامات کے سبب ایک میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے معاون مرکزی انٹلی جنس افسر راجیو وانکھیرے اور ٹی ایس تمل کو سمن جاری کیا تھا ۔ تاہم اس معاملہ کو سی بی آئی جج جے
پانڈیا کے سامنے چیلنج کیا گیا تھا ، جس پر جج پانڈیا نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے ۔
سی بی آئی نے ان پر قتل ، مجرمانہ سازش ، غیر قانونی حراست اور اغوا کے الزامات لگائے ہیں۔ وانکھیڑے اور متل کے وکلا نے کوٹ میں کہا کہ سمن کے امکانات نہیں تھے ، کیونکہ عدالت نے سی بی آئی کی چارج شیت کا نوٹس نہیں لیا ہے ۔ وکلا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی بھی سمن جاری نہیں کیا جاسکتا ہے۔