: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
احمد آباد/21فروری(ایجنسی) ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج گجرات کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی پی پانڈے کو 2004میں پیش آنے والے عشرت جہاں اور تین دیگر کے فرضی انکاونٹر کیس میں ڈسچارج کردیا ہے جوکہ اس معاملہ میں اہم ملزم تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق احمدآباد میں خصوصی سی بی آئی جج جے کے پانڈیا نے پانڈے کو مقدمہ سے خارج کرنے کی درخواست کو منظورکرتے ہوئے ان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ہے ،کیونکہ ان کے خلاف عشرت جہاں اور تین دیگر کے اغواء اور قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سی بی آئی نے تحقیقات کے بعد پانڈے کے خلاف کارروائی کی تھی جوکہ انکاونٹر کے دورمیں احمدآباد کرائم برانچ کے سربراہ تھے اور مبینہ طورپر فرضی مڈبھیڑ میں ملوث تھے۔عدالت نے کہا کہ پانڈے کے خلاف کوئی گواہ نہیں پیش کیا گیا کہ وہ اغوا اور قتل کے معاملہ میں ملوث رہے تھے۔ جبکہ دیگر ایجنسیوں کی تحقیقات میں ثبوتوں وشواہد میں متضاد باتیں پائی گئی ہیں۔ جبکہ ایک سرکاری افسر ہونے کے پیش نظر تحقیقاتی افسر نے ان کے خلاف سرکارکی منظوری حاصل نہیں کی ۔ان کے خلاف سی بی آئی نے 2013میں ڈی جی ونجارا اور جی ایل سنگھانیا سمیت سات آئی پی ایس افسران کے خلاف فردجرم عائد کی تھی۔جن پر اغوا ،قتل اور سازش رچنے کے الزامات عائد کیے گئے ۔