the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:جب ملک ایودھیا میں رام مندر کی پران پراتیشٹا کی تیاریوں میں مصروف ہے، کانگریس لیڈر سام پترودا نےاستفسار کہ کیا رام مندر ہی اصل مسئلہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ تعلیم، روزگار، معیشت، مہنگائی اور صحت کے مسائل رام مندر سے بڑے ہیں۔ ان مسائل پر بات ہونی چاہئے۔ سام پترودا انڈین اوورسیز کانگریس کے چیئرمین ہیں۔ وہ گاندھی خاندان کے بہت قریبی مانے جاتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔
سیم پترودا نے کہاکہ مجھے کسی مذہب سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کبھی کبھار درشن کے لئے مندر جانا ٹھیک ہے، لیکن آپ اسے مرکزی سٹیج نہیں بنا سکتے۔ 40 فیصد لوگ بی جے پی کو ووٹ دیتے ہیں۔ 60 فیصد لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے۔ وہ (نریندر مودی) سب کے وزیر اعظم ہیں، وہ کسی پارٹی کے وزیر اعظم نہیں ہیں اور یہی پیغام ہندوستان کے عوام وزیر اعظم سے چاہتے ہیں۔
پترودا نے مزید کہاکہ آپ بے روزگاری پر بات



کیجئے، آپ مہنگائی پر بات کیجئے، آپ سائنس اور ٹیکنالوجی اور چیلنجز پر بات کیجئے۔ انہیں (عوام) کو فیصلہ کرنا ہے کہ اصل مسائل کیا ہیں۔کیا رام مندر اصل مسئلہ ہے یا بے روزگاری اصل مسئلہ ہے؟ کیا رام مندر اصل مسئلہ ہے یا مہنگائی اصل مسئلہ ہے؟ کیا رام مندر اصل مسئلہ ہے یا دہلی کا اصل مسئلہ فضائی آلودگی ہے؟
اپوزیشن لیڈروں کی طرف سے اٹھائے گئے ای وی ایم کے مسئلہ اور ووٹنگ مشینوں میں دھاندلی کے امکان پر سام پترودا نے کہا کہ ملک میں فی الحال جو ای وی ایم مشینیں استعمال ہو رہی ہیں وہ اکیلی مشینیں نہیں ہیں۔ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب ای وی ایم میں وی وی پی اےٹی شامل کیا گیا۔وی وی پی اے ٹی ایک الگ آلہ ہے جو سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر پر مشتمل ہوتا ہے۔ وی وی پی اے ٹی کی وجہ سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ الیکشن سے متعلق سٹیزن کمیشن کی رپورٹ ہے، اس رپورٹ کو پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ یہ معاملہ کتنا سنگین ہے۔ اس رپورٹ پر 6500 لوگوں نے اپنے دستخط کئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.