the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اتر پردیش کے رائے دہندگان سے کانگریس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران اترپردیش کے لوگوں کے تیئں ریاست کی یوگی حکومت اور مرکز کی مودی حکومت کا رویہ بہت غیر ذمہ دارانہ رہا ہے  محترمہ سونیا گاندھی نے پیر کو ورچوئل طریقے سے اتر پردیش کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سرسوں کی قیمت کسانوں کو نہیں دی اور کھاد مہنگی کر دی۔ ان کوراحت دینے کے بجائے اس کے برعکس کسانوں پر



قرض کا بوجھ کئی گنا بڑھا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں اتر پردیش کے عوام کو حکومت کے رویے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ مودی اور یوگی حکومت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا اور ریاست کے عوام کے دکھ درد سے پہلو تہی کرلی ۔ انہیں کوئی راحت نہیں دی گئی۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ منریگا مرکزی حکومت کی دیہی علاقوں میں روزگار فراہم کرنے کی ایک اہم اسکیم ہے اور یہ اسکیم کانگریس کے دور حکومت میں بنائی گئی تھی، لیکن مودی حکومت نے اس کے ذریعے لوگوں کی مدد پہنچانے میں کٹوتی کردی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.