the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،28جنوری(ایجنسی)دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو،اہلیہ رابڑی دیوی اور ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کو منی لانڈرنگ قانون کے التزام کے تحت انڈین ریلوے کیٹرنگ اور سیاحت کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی)سے جڑے معاملے میں پیر کو باضابطہ ضمانت دے دی۔

مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی)کے جج ارون بھاردواج نے دسمبر میں آئی آر سی ٹی سی گھپلہ معاملے میں بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو سمیت 20لوگوں کو عبوری ضمانت دے دی تھی اور بعد میں عبوری ضمانت کی مدت 28جنوری تک بڑھا دی تھی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مسٹر یادو،محترمہ رابڑی دیوی اور مسٹر تیجسوی یادو کے



خلاف منی لانڈرنگ قانون کے تحت معاملہ درج کیاگیا تھا۔


سی بی آئی نے گزشتہ سال جولائی میں مسٹر لالو پرساد یادو،محترمہ رابڑی دیوی،تیجسوی یادو اور سابق مرکزی وزیر پریم چند گپتا کی اہلیہ سرلا گپتا ،سجاتا ہوٹل کے ڈائیریکٹر اور چانکیا ہوٹل کے مالک وجے اور ونے کوچر،ڈلائٹ مارکیٹنگ کمپنی ،جو اب لارا پروجیکٹس کے نام سے جانی جاتی ہے اور آئی آر سی ٹی سی کے مارکٹنگ ڈائریکٹر پی کے گوئل کے خلاف معاملہ درج کرایا ۔
سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ نے کوچر کو غلط طریقےسے فائدہ پہنچانے کےلئے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیاتھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.