نئی دہلی/3اپریل(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عراق کے موصل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہندوستانیوں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ریلیز میں یہ اعلان کیا گیا ہے۔ عراق میں 2014 میں تعمیر اتی مزدور کے طور پر کام کرنے والے 40 ہندوستانیوں کا دہشت گرد تنظیم (داعش) کے جنگجوؤں نے اغوا کیا تھا اور موصل میں انہیں قتل کرکے دفن کردیا تھا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں انکشاف کیا تھا کہ 39 یرغمالیوں کو مار دیا گیا ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
ان میں پنجاب کے 27، ہماچل پردیش کے چار، بہار کے چھ مزدور اور ایک مغربی بنگال سے تھے۔ امور خارجہ کے وزير مملکت جنرل وی کے سنگھ عراق میں مارے گئے ہندوستانیوں کی لاشوں کی باقیات کو ایک خصوصی طیارے سے کل وطن لے آئے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 38 لوگوں کی باقیات لائی گئی ہیں۔