تہران/9مارچ(ایجنسی) ایران میں وزارت انصاف کے زیر انتظام "میزان" ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ ملک میں حجاب کے لازمی ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلانیہ طور پر اپنا حجاب اتارنے والی خاتون شہری کو 24 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ خاتون تین ماہ بعد پے رول پر رہائی کی اہل ہو گی۔
فیصلہ سنانے والے تہران کے چیف
پراسیکوٹر عباس جعفری دولت آبادی نے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ استغاثہ خاتون کے خلاف پورے دو سال کی جیل کا مطالبہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ایران میں بالوں کو بِنا ڈھانپے اعلانیہ طور پر نمودار ہونے والی خواتین کو عام طور سے دو ماہ یا اس سے کم عرصے کی جیل اور 25 ڈالر کے مساوی جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔