تہران، 7 جنوری (یو این آئی)ایرانی پارلیمنٹ نےمنگل کو عام رضامندی سے ایک بل پاس کرتے ہوئے امریکی دفاعی محکمہ پنٹاگن اور اس سے متعلق یونٹوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا اور جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث لوگوں کو دہشت گرد قرار دیا اسلامک ریبلک نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ نے ایک ترمیمی بل کو پاس کیا ہے جس میں پہلے امریکی سینٹرل کمانڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا لیکن اس نئے بل میں پورے امریکی محکمہ دفاع اور اس سے متعلق یونٹوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے اور انہیں دہشت گرد تنظیم اعلان کیا گیا ہے۔
ارنا کے مطابق پارلیمنٹ نے جنرل قاسم
سلیمانی کے قتل میں ملوث سبھی امریکی کمانڈروں اور افسران کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاری جانی نے کہا ہے کہ 19 مارچ کو ختم ہورہے مالی سال کے آخر تک پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس فورس کو قومی ترقیاتی بجٹ کی طرف سے 200 ملین یورو دیے جائیں گے۔
واضح رہےکہ گزشتہ جمعہ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر لفٹننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے شیعہ پیپلز موبلائزیشن یونٹ (پی ایم یو) جسے حشدالشعبی بھی کہا جاتا ہےکہ ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس امریکی ڈرون حملے میں اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب وہ بغداد ہوائی اڈے سے نکل رہے تھے۔