حیدرآباد 15فروری (یواین آئی )ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی 15فروری سے ہندوستان کا سہ روزہ دورہ کررہے ہیں۔
ان کے دورہ کاآغاز حیدرآباد سے ہوگا جس سے ہندوستان اور ایران دونوں ممالک کے درمیان ایک نئے عہد کاآغاز ہوگا کیونکہ
صدر روحانی اپنے اس دورہ کے دوران 16فروری کو قطب شاہی دور میں تعمیر کردہ تاریخی مکہ مسجد میں نہ صرف نماز جمعہ ادا کریں گے بلکہ ایک عظیم اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔
مکہ مسجد میں ان کا خطاب ایک تاریخ رقم کرنے جارہا ہے