تہران/4جنوری(ایجنسی) ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ نے ملک میں جاری مظاہروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں 'بغاوت' کو شکست دے دی گئی ہے۔
پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے یہ اعلان اس
وقت کیا جب حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف حکومت کے حق میں ہزاروں افراد نے جلوس نکالے۔
حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جمعرات سے جاری ہے جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی چھڑپوں میں 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔