نئی دہلی، 2 فروری (ایجنسی) کئی ہفتوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کا فیصلے کرتے ہوئے انڈین پولیس سروس کے افسر اور مدھیہ پردیش کے سابق ڈی جی پی رشی کمار شکلا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مرکزی کابینہ کی تقرری سے متعلق کمیٹی نے دہلی پولیس اسٹبلیشمنٹ ایکٹ 1946 کے تحت تشکیل کمیٹی کے بھیجے گئے ناموں کے پینل کی بنیاد پر مسٹر شکلا کو سی بی آئی کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ مسٹر شکلا سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر آلوک ورما کی جگہ لیں گے۔ مسٹر ورما کو تنازعات کی وجہ سے پہلے چھٹی پر بھیجا گیا تھا اور بعد ازاں ان کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ مسٹر شکلا کی تقرری دو سال کے لیے ہوئی ہے جو ان کے چارج سنبھالنے کے وقت سے شروع ہوگی۔