: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 اکتوبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اور سینئر کانگریسی لیڈر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا کرپشن معاملہ میں سی بی آئی کی جانب سے درج کیس میں ضمانت دے دی ہے مسٹر چدمبرم اس کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے کیونکہ وہ اس میڈیا گروپ سے متعلق کالے دھن کو سفید بنانے (منی لانڈرنگ) کے ایک اور معاملہ میں 24 اکتوبر تک ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ) کی حراست
میں ہیں۔جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بنچ نے منگل کو پی چدمبرم کو ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا’’درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی دوسرے معاملہ میں گرفتار نہ ہو‘‘۔خیال رہے سابق وزیر خزانہ نے دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ میں اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر مؤثر ہو جائے گا۔