نئی دہلی، 22 اگست (ایجنسی)مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج اجے کمار کہار نے جمعرات کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا معاملے میں 26 اگست تک سی بی آئی حراست میں بھیج دیا ۔
اس معاملے میں جانچ
ایجنسی نے آئی این ایس میڈیا کو فارن انویسٹمنٹ پرموشن بورڈ کی اجازت میں مبینہ بے ضابطگیوں کی وجہ سے مئی 2017 میں ایک ایف آئی آر درج کی تھی۔
اس وقت وہ وزیر خزانہ تھے اور اس معاملے میں 305 کروڑ روپے غیر ملکی فنڈ حاصل کرنے کا الزام ہے۔