ذرائع:
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کے چیئرپرسن پرینک کانونگو نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے تمام چیف سکریٹریز کو خط لکھا
ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ ان تمام سرکاری مالی امداد یا تسلیم شدہ مدارس کی تفصیلی انکوائری کریں جو غیر مسلم بچوں کو داخلہ دے رہے ہیں۔ کانونگو نے یہ بھی کہا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایسے تمام بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے۔