سری نگر ، 7 اکتوبر:- وادی کشمیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وسطی کشمیر کے دو اضلاع سری نگر اور بڈگام میں احتیاطی اقدامات کے طور پر موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چوٹیاں کاٹنے کے واقعات
کے خلاف کشمیری علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کی کال کے پیش نظر وادی بھر میں جمعہ کو موبائیل انٹرنیٹ خدمات احتیاطی طور پر قریب 7 گھنٹوں تک منقطع رکھی گئیں۔
وادی میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات جمعہ کو دوپہر قریب ساڑھے بارہ بجے منقطع کرکے شام کے قریب سات بجے بحال کی گئی تھیں۔