the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 13 ستمبر (یو این آئی) پیگاسس مبینہ جاسوسی کیس کی خصوصی تحقیقات کی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے پیر کو عبوری حکم محفوظ کر لیا چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے متعدد درخواستوں کی مختصر سماعت کے بعد عبوری حکم محفوظ رکھ لیا سپریم کورٹ کا یہ موقف اس وقت سامنے آیا جب مرکزی حکومت نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے میں اضافی حلف نامہ داخل نہ



کرنے کا فیصلہ کیا۔
مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے بنچ کو بتایا کہ حکومت اس معاملے میں اضافی حلف نامہ داخل نہیں کرے گی کیونکہ اس میں قومی سلامتی کا مسئلہ شامل ہے۔
اس کے بعد جسٹس رمن نے کہا کہ اگر حکومت اضافی حلف نامہ داخل نہیں کرتی ہے تو عدالت کو اس معاملے میں اپنا حکم جاری کرنا ہوگا۔ عدالت نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کے بعد عبوری حکم محفوظ کر لیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.