ذرائع:
اندور: مدھیہ پردیش کے اندور کو بھیک مانگنے والوں سے پاک بنانے کی کوشش میں ضلعی حکام نے پیر کو کہا کہ انتظامیہ بھیک دینے والوں کے خلاف 1 جنوری 2025 سے ایف آئی آر درج کرنا شروع کر دے گی۔ ضلع کلکٹر آشیش سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انتظامیہ پہلے ہی اندور میں بھیک مانگنے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے کے خلاف ہماری آگاہی مہم اس ماہ کے آخر تک شہر میں جاری رہے گی۔ اگر کوئی شخص یکم جنوری سے خیرات دیتے
ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ عہدیدار نےاندور کے تمام باشندوں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو خیرات دے کر گناہ میں شریک نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے حالیہ مہینوں میں مختلف گروہوں کو بے نقاب کیا ہے جو لوگوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرتے ہیں اور بھیک مانگنے میں ملوث بہت سے لوگوں کی بازآبادکاری بھی کی گئی ہے۔ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی مرکزی وزارت نے ملک کے 10 شہروں کو بھیک مانگنے والوں سے پاک بنانے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے، جس میں اندور بھی شامل ہے۔