بالاسور، 18 جنوری :- ہندوستان نے اڑیسہ کے عبدالکلام جزائر سے آج 5000 کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی -5 کا کامیاب تجربہ کیا۔
دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے
ذرائع کے مطابق جوہری صلاحیت اور سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اگنی -5 میزائل کا آج صبح نو بج کر 55 منٹ پر عبدالکلام جزائر سے فائرکیا گیا۔
میزائل اپنے پہلے سے مقررہ ہدف کو تباہ کرتے ہوئے خلیج بنگال میں جا کر گرا۔