بنگلورو، 2فروری (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ مشرقی لداخ میں اصل کنٹرول لا ئن پر ہندستان کے سخت موقف اور فوج کے جوانوں کی بہادر ی کی وجہ سے صورتحال میں استحکا م آیا ہے مسٹر سنگھ نے یہاں 25ویں ایرو انڈیا شو کے بارے میں معلومات دینے کے لئے بلائی گئی پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ مسٹر سنگھ بدھ کو تین دنوں تک چلنے والے ایرو انڈیا شو کا افتتاح کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ایرو انڈیا شو کا انعقاد ایک دہرا چیلنج ہے۔ پہلا چیلنج کورونا وبا کے طورپر سب کے سامنے ہے تو دوسرا
چیلنج شمالی سرحد پر سلامتی سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ ہمارے سخت موقف، فوری طورپر کی گئی کارروائی اور سرحد پر ہمارے جوانوں کی بہادری کی وجہ سے صورتحال میں استحکام آیا ہے۔ ساتھ ہی ہم نے ملک کے اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت کرنے کے تئیں اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ہندستان اور چین کے مابین مشرقی لداخ میں گزشتہ دس مہینے سے اصل کنٹرول لائن پر فوجی تعطل بنا ہوا ہے اور ہندستانی فوج نے چین کی اصل کنٹرول کو بدلنے کی یکطرفہ کو شش کو ناکام کردیا ہے۔