: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ٹاٹا اسٹیل کے سابق ایم ڈی جمشید جے ایرانی جو کہ ہندوستان کے اسٹیل مین کے طور پر جانے جاتے ہیں، اب وہ نہیں رہے۔ انہوں نے پیر کی آدھی رات کو جمشید پور کے ٹاٹا مین ہسپتال میں 86 کی عمر میں آخری سانس لی۔ ان کے پسماندگان میں بیوی ڈیزی اور تین بچے ہیں۔ ٹاٹا اسٹیل نے
ان کی موت پر تعزیت کی۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جمشید ایرانی جون 2011 میں ٹاٹا اسٹیل کے بورڈ سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ہندوستانی صنعت اور ٹاٹا کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں برٹش آئرن اینڈ اسٹیل ریسرچ ایسوسی ایشن، شیفیلڈ میں ایک سینئر سائنٹیفک آفیسر کے طور پر کیا۔