نئی دہلی 2جون(یو این آئی)ملک کا انگریزی نام’انڈیا‘کو تبدیل کر کے’بھارت‘یا’ہندوستان‘کرنے سے متعلق ایک درخواست پر سپریم کورٹ میں منگل کو بھی سماعت نہیں
ہوسکی۔
اب اس پر بدھ کو غور کیا جائے گا۔
معاملے کی سماعت آج پہلے سے متعین تھی،لیکن چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔