کانپور دیہات(پرونکھ):03جون(یواین آئی)صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند نے جمعہ کو اترپردیش میں واقع اپنے آبائی گاؤں پرونکھ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسا وزیر اعظم ملا ہے جس کی قیادت میں ہندوستان کی طاقت عالمی سطح پر قائم ہورہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے پرونکھ پہنچنے پر صدرجمہوریہ کوند ملک کے سب سے اعلی آئینی عہدے کے پروٹوکول کے برعکس میزبان کے کردار میں نظر آئے۔ مودی کی آمد پر صدرجمہوریہ ان کا استقبال کرنے کے لئے بطور میزبان ہیلی پیڈ پر پہنچ گئے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ پرونکھ جیسے گاؤں کے لوگوں سے ملنے آنا وزیر اعظم کی سخاوت اور مہربانی کا مظہر ہے۔ یہ گاؤں کی مٹی کی طاقت ہے جس نے وزیر اعظم کو یہاں بلالیا۔
وزیر اعظم کے ساتھ گاؤں
کا دورہ کرنے کے بعد منعقد اسپیشل عوامی اجلاس میں صدر جمہوریہ نے یہاں آنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جیسے سپوت پر تمام ملکی باشندوں کو فخر ہے۔ آج ان کی قیادت میں عالمی پیمانے پر ہندوستان کی طاقت کا احساس ہوا ہے۔ مودی ایسے وزیر اعظم ہیں جو ملک کے ہر شخص کے زندگی کو خوشحال بنانے کے لئے ہمیشہ کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئین ساز بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے جس ہمہ جہت ،مساوی و یکسانیت والے ملک ۔ سماج کا تصور کیا تھا نریندر مودی اسے شرمندتعبیر کررہے ہیں۔بابا صاحب کے سپنوں کو پورا کرنے کی سمت میں وزیر اعظم کے ذریعہ کئے جارہے کام عدیم المثال ہیں۔