نئی دہلی، 25جنوری (یواین آئی) صدر رامناتھ کووند نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے بعدہندستان جمہوریت کا دنیا میں وسیع مثالی ماڈل بن کر ابھرا ہے اور مضبوط انتخابی نظام کے ذریعہ ہندستانی الیکشن کمیشن نے پوری دنیا کے سامنے مثال پیش کی ہے ہندستانی الیکشن کمیشن کی طرف سے گیارہویں پولنگ ڈے پر یہاں منعقدہ تقریب کے دوران صدر نے
الیکشن کمیشن کے 72 ویں یوم تاسیس پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ورچول خطاب میں کہا کہ ہماری متحرک جمہوریت میں انتخابی عمل کا بہت بڑا کردار ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل کی کامیابی کی بنیاد ہمارے بیدار رائے دہندگان ہیں۔ انہوں نے ان تمام نوجوان رائے دہندگان کو مبارکباد دی جنہیں پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوا ہے۔