نئی دہلی، 8 جنوری:- ہندوستان سے تقریباً دو دہائی بعد عازمین اب سمندری راستے کے ذریعہ بھی سفر حج کے لئے مکہ مکرمہ جاسکیں گے۔
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ
سعودی عرب کی حکومت نے سمندری راستے سے سفر حج کی ہندوستان کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
اب دونوں ملکوں کے افسران اس کے لئے ضروری ضابطوں اور تکنیکی پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ آئندہ برسوں میں سمندر کے راستے سفر حج شروع کی جاسکے۔